اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ناظم الامور نیتھلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی امید ہے، اور دونوں ممالک کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل مارکیٹس جیسے جدید شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نیتھلی بیکر نے پاکستان میں اپنی سابقہ تعیناتی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ میں دوبارہ پاکستان آئی ہوں، جہاں سے میں نے اپنا سفارتی کیریئر شروع کیا تھا۔‘‘

بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان چند ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا۔نیتھلی بیکر نے دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبے میں دہائیوں پر محیط باہمی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری عسکری شراکت داری نے مشترکہ تربیت اور آپریشنز کی کئی کامیاب مثالیں قائم کیں۔انہوں نے اقتصادی تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل مارکیٹس جیسے جدید شعبوں میں نئے امکانات تلاش کر رہے ہیں، جو مستقبل میں مضبوط شراکت داری کا راستہ ہموار کریں گے۔اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور امریکی عوام کو 249ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ جمہوریت اور آئینی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی

وزیرِاعظم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کروانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک حقیقی امن سفیر کا کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے، مزید مضبوط اور ترقی یافتہ دور میں داخل ہو رہے ہیں، جہاں باہمی تعاون سے خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان اور امریکہ ہوئے کہا کہ کے درمیان انہوں نے رہے ہیں

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار