3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم ، بڑی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
عید الاضحیٰ پر متحدہ عرب امارات میں جیلوں سے 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے ابوظبی کی مختلف جیلوں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے 985 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ ریاست فجیرہ کے حکمراں شیخ حماد نے 112 قیدی، راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود نے 411 جبکہ ریاست شارجہ کے حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان القاسمی نے 439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
رہائی پانے والے قیدیوں کے جرمانے اماراتی حکومت کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عید پر اماراتی جیلوں میں قید معمولی جرائم، مالی تنازعات اور اصلاح یافتہ قیدیوں کو خصوصی حکمنامے پر رہا کیا جاتا ہے۔عید پر ضعیف اور غیر ملکی قیدیوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی ملتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قیدیوں کی رہائی کا کے حکمراں شیخ کا حکم
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔