سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے الزام میں علیمہ خان سمیت 4 افراد طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سمیت 4 افراد کو طلب کرلیا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور اینکر پرسن آفتاب اقبال کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس کے مطابق چاروں افراد کو 5 جون 2025 کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق ان افراد کے خلاف 27 مئی 2025 کو انکوائری شروع کی گئی تھی اور الزام ہے کہ انہوں نے پاک،بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر کے خلاف
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔