پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات ہیں، گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے امریکا کے یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات ہیں۔
گورنرخیبرپختونخوا کے سیکریٹری کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے امریکی سفارت خانے میں امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ گورنر کے پی نے پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر، حکومت امریکا اور امریکی عوام کو خیبر پختونخوا کے عوام اور اپنی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے تقریب میں شریک پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل شانتی مور کو بھی امریکا کے یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ، گہرے اور ہمہ جہت تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک نے ماضی میں مختلف عالمی اور علاقائی چیلنجز کا سامنا باہمی اشتراک سے کیا ہے۔
گورنر نے امریکا کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، معیشت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں فراہم کردہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
امریکا کے یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سفارت کار، وزرا، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکا کے یوم آزادی خیبر پختونخوا
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔