UrduPoint:
2025-11-03@17:07:28 GMT

ایکوساک: روس اور یوکرین سمیت 19 نئے ارکان منتخب

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

ایکوساک: روس اور یوکرین سمیت 19 نئے ارکان منتخب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آئندہ تین سال کے لیے ادارے کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوسوک) کے 19 نئے ارکان کا انتخاب کیا ہے جن میں یوکرین اور روس بھی شامل ہے۔

یوکرین اور کروشیا مشرقی یورپی ممالک کے علاقائی گروپ سے کونسل کے رکن منتخب ہوئے جس کے لیے تین نشستیں مختص ہیں۔ روس اور بیلارس رائے شماری میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اب یہ دونوں ممالک دوسرے مرحلے میں مدمقابل ہوں گے۔

شمالی میسیڈونیا اس گروپ سے پانچواں امیدوار تھا جو کم ووٹ حاصل کرنے کی بنا پر رکنیت کے حصول یا دوسری رائے شماری کے لیے جگہ بنانے میں ناکام رہا۔

دوسرے مرحلے میں جرمنی اور امریکہ بھی بالترتیب 2026 اور 2027 کے لیے کونسل کے رکن منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے اپنی نشستیں چھوڑنے والے لیکٹنسٹائن اور اٹلی کی جگہ لی ہے۔

(جاری ہے)

ایکوسوک کے رکن منتخب ہونے والے دیگر ممالک میں آسٹریلیا، برونڈی، چاڈ، چین، ایکواڈور، فن لینڈ، انڈیا، لبنان، موزمبیق، ناروے، پیرو، سیرالیون، سینٹ کٹس اینڈ نیویس، ترکیہ اور ترکمانستان شامل ہیں۔

کونسل میں نئے ارکان کی مدت یکم جنوری 2026 سے شروع ہو گی۔

جغرافیائی نمائندگی

ایکوسوک کی رکنیت پانچ علاقائی گروہوں میں مساوی جغرافیائی نمائندگی کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ ان میں افریقی، ایشیائی الکاہل، مشرقی یورپی، لاطینی امریکہ و غرب الہند اور مغربی یورپی و دیگر ممالک کے گروپ شامل ہیں۔

کونسل اقوام متحدہ کے چھ بنیادی اداروں میں شامل ہے۔

اس کے ارکان کی مجموعی تعداد 54 ہے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور معاشی، سماجی و ماحولیاتی شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

193 ارکان پر مشتمل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہر سال خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایکوسوک کے ارکان کو منتخب کرتی ہے۔

ووٹوں کی گنتی

نئے ارکان کے انتخاب کے لیے ہونے والی رائے شماری کے پہلے دور میں 187 ممالک نے حصہ لیا۔

انتخاب کے لیے قانونی ووٹوں کی دو تہائی اکثریت درکار تھی جبکہ غیرحاضر ارکان اور مسترد ووٹوں کو شمار نہیں کیا گیا۔

افریقی ممالک کے گروپ سے چار ارکان کا انتخاب عمل میں آنا تھا جنہیں 126 ووٹ درکار تھے۔ موزمبیق اور سیرالیون دونوں نے 186، برونڈی نے 184 اور چاڈ نے 183 ووٹ حاصل کیے۔

ایشیائی الکاہل میں واقع ممالک کے لیے بھی چار نشستیں مخصوص ہیں جن پر انتخاب کے لیے 125 ووٹ درکار تھے۔

رائے شماری میں لبنان اور ترکمانستان دونوں نے 183، انڈیا نے 181 اور چین نے 180 ووٹ حاصل کیے۔

مشرقی یورپی ممالک کے لیے تین نشستوں پر منتخب ہونے کے لیے 123 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ اس گروپ سے کروشیا نے 146، یوکرین نے 130، روس نے 108، بیلارس نے 96 اور شمالی میسیڈونیا نے 59 ووٹ حاصل کیے۔

رائے شماری کے پہلے مرحلے میں ناکام رہنے والوں کو دوسرے مرحلے میں جیتنے کے لیے 108 ووٹ درکار ہیں۔

روس نے 115 اور بیلارس نے 46 ووٹ حاصل کر رکھے ہیں اور یہ دونوں ممالک ثانوی مرحلے میں انتخاب لڑیں گے۔

لاطینی امریکہ اور غرب الہند کے گروپ میں تین نشستوں پر انتخاب کے لیے 125 ارکان کی حمایت درکار تھی۔ ایکواڈور اور پیرو دونوں نے 182 جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیویس نے 180 ووٹ حاصل کیے۔

مغربی یورپ اور دیگر ممالک کے لیے مختص چار نشستوں پر منتخب ہونے کے لیے 120 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ رائے شماری میں ترکیہ نے 174، فن لینڈ نے 173، آسٹریلیا نے 172 اور ناروے نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ اینڈورا کو ایک ووٹ ملا

دو نشستوں پر ضمنی انتخاب میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 114 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ جرمنی 171 اور امریکہ 170 ووٹ لے کر کونسل کے رکن منتخب ہو گئے جبکہ اینڈورا ایک ووٹ لے کر ناکام رہا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انتخاب کے لیے رائے شماری کے کے رکن منتخب ووٹ حاصل کیے مرحلے میں نشستوں پر ووٹوں کی ممالک کے گروپ سے

پڑھیں:

ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور 1994 کی مس ورلڈ ایشوریا رائے آج اپنی 52ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم دل چاہتا ہے اور دیوداس جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس سے شہرت حاصل کرنے والی ایشوریا نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف بڑے اعزازات حاصل کیے بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان ملی، یہاں تک کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز کا اعزاز بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل

ایشوریا کی کامیابی صرف اُن کی خوبصورتی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اُن کا پُراعتماد انداز، باوقار شخصیت اور فنکارانہ مہارت بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ ایک ہی وقت میں کامیاب اداکارہ، ماں اور بیوی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

52 برس کی عمر میں بھی ان کی کشش اور تازگی نئی اداکاراؤں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)

ایک بین الاقوامی میگزین کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں ایشوریا نے اپنی لازوال خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ مصروف زندگی میں خود پر توجہ دینے کا وقت بہت کم ملتا ہے اور یہی مسئلہ زیادہ تر خواتین کو درپیش ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین دن بھر مختلف ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اور اکثر اپنی جلد کا خیال نہیں رکھ پاتیں، مگر اس کا حل نہایت سادہ ہے۔

ایشوریا کے مطابق صفائی اور نمی برقرار رکھیں، خود کو صاف رکھیں، پانی پئیں، باقی سب خود ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ چاہے گھر پر ہوں یا سیٹ پر، وہ موئسچرائز کرنا کبھی نہیں بھولتیں اور یہ عادت ان کے کیریئر کے آغاز سے آج تک برقرار ہے۔

ایشوریا نے زور دیا کہ جلد کے لیے نمی اتنی ہی ضروری ہے جتنی سانس لینا، زیادہ پانی پئیں، جلد صاف رکھیں اور سب سے اہم بات یہ کہ خود سے محبت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز ابھیشک بچن ایشوریا رائے بچن بالی ووڈ تازگی حسن دل چاہتا ہے سالگرہ مس ورلڈ

متعلقہ مضامین

  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • افغانستان، پاکستان اور ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک زلزلے سے لرز اٹھے
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • تنزانیہ: متنازع صدارتی انتخاب کے بعد ملک بھر میں فسادات اور ہلاکتیں
  • تنزانیہ؛ متنازع صدارتی انتخاب میں سامیہ حسن 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار
  • گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری