ہندوتوا تنظیمیں آر ایس ایس اور بی جے پی کشمیریوں کے خلاف نفرت بھڑکا رہی ہیں، روح اللہ مہدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو دشمن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ ہندوتوا تنظیمیں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کشمیریوں کے خلاف نفرت بھڑکا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیریوں کے خلاف نفرت اور دشمنی کے جذبات بھڑکانے پر ہندوتوا تنظیموں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو دشمن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دہرادون، نئی دلی اور چندی گڑھ میں کشمیریوں پر حملوں اور انہیں ہراساں کئے جانے کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد کشمیریوں کو تنہا کرنا اور ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ ہندوتوا تنظیمیں کشمیریوں کے حقوق پر بھی حملہ آور ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سرکاری ملازمین کی حالیہ برطرفی پر قابض انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے ان برطرفیوں کی وجوہات اور قانونی بنیاد پر سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام کو بتانا چاہیے کہ مقبوضہ کشمیر میں اختیار کس کے پاس ہے اور یہ فیصلے کون کر رہا ہے۔ لداخ کی صورتحال کے بارے میں روح اللہ مہدی نے واضح کیا کہ کارگل کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ کارگل اور لہہ کے عوام کی اکثریت 2019ء سے پہلے کی حیثیت اور حقوق کی بحالی چاہتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیریوں کے روح اللہ انہوں نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پنجاب میں امن وامان کےقیام کے لیےلاؤڈ اسپیکرایکٹ سختی سےنافذ کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
نفرت اور اشتعال انگیزی روکنے کے لیےسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اورڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب نےیہ بھی واضح کردیاکہ فتنہ پرست اورانتہاپسند سوچ والے عناصر کےعلاوہ کسی مذہبی جماعت پر پابندی نہیں۔
مذہبی جماعتیں ضابطہ اخلاق کےمطابق اپنی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری رکھ سکتی ہیں،مذہبی ہم آہنگی میں معاون جماعتوں کی حکومت مکمل سرپرستی کرے گی ۔
چین نے ٹک ٹاک ٹرانسفر ڈیل کی منظوری دے دی
امن وامان سے متعلق غیرمعمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے یا چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ سوشل میڈیا پر نفرت،جھوٹ،اشتعال پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ حرکت میں آئےگا۔
ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپرنفرت انگیز موادکی نگرانی کیلئے سپیشل یونٹس بھی فعال کردیےگئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح کردیا کہ پنجاب امن کا گہوارہ ہے،صوبے کو انتشار کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔
سرگودھا: سیکنڈ ایئر کی طالبہ سے جنسی زیادتی، ویڈیو بھی بنائی