چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را مشترکہ طور پر دہشتگردی کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں اس خطرے میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان آج بھی مختلف محاذوں پر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ بھارت اس حوالے سے پاکستان کے تحفظات پر سنجیدگی دکھانے سے گریزاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد حملوں کی تعداد اور ان کے متاثرین کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کو کہیں زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ الزام تراشی سے بہتر ہے کہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے لیے تعاون کا راستہ اپنائیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے صدر سے ملاقات، بھارتی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، چاہے وہ دہشتگردی ہو، کشمیر کا مسئلہ ہو یا پانی کا تنازع۔ ہم امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ ہم نے خود کو عالمی احتساب کے لیے پیش کیا کیونکہ ہمیں اپنے موقف پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ہی ملک ہے جو مذاکرات، تحقیقات اور بین الاقوامی قوانین سے گریز کر رہا ہے، اور وہ بھارت ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران بھی یہی تجویز رکھی کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام آپشنز میز پر رکھنے کو تیار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر پاکستان کسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دریاؤں کا پانی روکنا دشمنی نہیں بلکہ کھلی جنگ کے مترادف ہے۔ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں، اگر کسی ملک کی لائف لائن کاٹ دی جائے تو اس کا کیا ردعمل ہو گا؟

مزید پڑھیں: چاہتے تو بھارت کے 20 جہاز گرا سکتے تھے، لیکن ہم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 جہاز گرائے، بلاول بھٹو

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے کردار ادا کرے۔ بھارت دہشتگردی پر شور مچاتا ہے مگر عملی تعاون سے گریز کرتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی کو دیکھیں تو وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آن لائن سستی کاپی نظر آتے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقاتیں

پاکستانی پارلیمانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران امریکی کانگریس اراکین اور سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں۔ وفد کی قیادت بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اس دوران انہوں نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس، خبر رساں ایجنسی اے ایف سی اور بلوم برگ کو انٹرویوز دیے اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

انہوں نے جنگ بندی میں امریکی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور سفارت کاری کو ہی واحد راستہ سمجھتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے معروف امریکی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس میں بھی پاکستان کی پالیسیوں اور علاقائی امن سے متعلق نقطہ نظر بیان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس آئی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز بلاول بھٹو بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی خفیہ ایجنسی را نیویارک.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی ایس آئی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز بلاول بھٹو بلاول بھٹو زرداری بھارت پاکستان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی خفیہ ایجنسی را نیویارک بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو