بھارت سے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے خطے کی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے شرکاء کو معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت اللہ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی دھمکیاں نا قابل قبول ہیں، معرکہ حق کے بعد آبی وسائل کے تحفظ کی جدوجہد میں بھی بھارت کو شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیے سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، عوام ملکی سالمیت کے تحفظ کےلیے بھارت کے خلاف مکمل طور پر یکجا ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ تمام وزراء اعلیٰ سے آبی وسائل کے تحفظ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، وفاق اور صوبے مل کر پاکستان کے آبی وسائل کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ معاشی استحکام وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت ممکن ہوا، ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ زرعی شعبہ ملکی زر مبادلہ میں اضافے اور شرح نمو میں اضافے کےلیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے، زرعی پیداوار میں بتدریج اضافے کےلیے حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات عرب اسلامک سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
کراچی/دوحا قطر کے دارالحکومت دوحا میں خلیج تعاون...
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 ستمبر کو دوحہ میں اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اور قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت فوری روکی جائے۔امہ کے اتحاد کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔