جنگ میں بھارت کا تماشادنیا نے دیکھا، رافیل ایسے گرےجیسے چڑیا گرتی ہیں: مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ پوری دنیا نے تماشا دیکھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے دورے پر گئے پاکستانی وفد میں شامل وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھارتی رافیل ایسے گر رہے تھے جیسے چڑیا گرتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ روایتی جنگ میں بھارت نے ایسی مارکھائی کہ دنیا نے تماشا دیکھا، بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے دنیا میں اپنی سبکی کرائی، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا کہا جس پر بھارت نے کہا جنگ کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہمارے پائلٹس اور ہماری ٹیکنالوجی نے مارا ہے، بھارت نے ڈھونگ رچارکھا تھا کہ روایتی جنگ میں ہماراکوئی ثانی نہیں، بھارت ہم سے 7 گنا زیادہ اسلحہ دنیا سے خریدتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب سے جنگ بندی ہوئی ہے امریکی صدر 9 بار کشمیر کا ذکر کرچکے ہیں۔
190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا کردی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جنگ میں بھارت بھارت نے
پڑھیں:
پاکستان کا اصولی موقف دنیا اور افغانستان نے تسلیم کیا، طلال چودھری
وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹووزیرِ مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر طے ہوا کہ مکینزم بنایا جائیگا۔
انہوں نے کہا یہ طے ہوا کہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں تفصیلی طور پر طے کیا جائیگا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے اور اب پہلی بار تحریری طور پر چیزیں سامنے آئیں ہیں، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام آتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ موجود ہیں، پہلی جنگ بندی ہوئی تو کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان آیا کہ کابل بھی ہمارا دشمن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دامن صاف ہو تو لکھ کر دینے میں کیوں گریز ہوگا اور اب بات تحریری اور 2 ثالثوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔