حج کے دوران طبی انقلاب! دنیا کی پہلی اسمارٹ فالج ایمبولینس مکہ میں متعارف
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے حج 2025 کے دوران صحت و سلامتی کے شعبے میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی جدید ترین اسمارٹ موبائل اسٹروک ایمبولینس متعارف کرا دی ہے، جو موقع پر ہی فالج (stroke) کی تشخیص اور ابتدائی علاج فراہم کرتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے یہ موبائل یونٹ مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل اسٹروک ایمبولینس ہے، جو مکمل طبی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ایمبولینس میں دماغی اعصاب کے ماہر (ویکیولر نیورولوجسٹ)، کریٹیکل کیئر نرس، سی ٹی اسکین ماہر اور ایمبولینس ٹیکنیشن شامل ہوتے ہیں۔ یہ ٹیم مریض کو اسپتال منتقل کیے بغیر ہی دماغی معائنے اور فوری علاج کی صلاحیت رکھتی ہے، جس سے فالج کے مریض کی زندگی بچانے اور مکمل صحتیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
ایمبولینس میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹرا ساؤنڈ، کیروٹڈ آرٹری امیجنگ اور دیگر جدید تشخیصی آلات شامل ہیں، جو فالج کی ابتدائی علامات کی بروقت شناخت اور فوری مداخلت میں مدد دیتے ہیں۔
یہ سہولت حج کے دوران عازمین کی سلامتی، بروقت علاج اور زندگی بچانے کے لیے سعودی عرب کی جدید میڈیکل ٹیکنالوجی میں دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیصل بینک اور Faureeنے اسلامک ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس اینڈ ایگری ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارم متعارف کرادیا
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اسلامک فنانس میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جدید فن ٹیک ادارے Fauree کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد ایک مکمل اسلامی ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس (ایس سی ایف) اور ایگری ڈیجیٹائزیشن ایکو سسٹم کی تیاری اور نفاذ ہے۔ ایم او یو پر فیصل بینک کے فِلیٹ اینڈ ایگری کے ہیڈ آف کمرشل بینکنگ اسمال بزنسز انٹرپرائز (سی بی ایس ایم ای) الطاف حسین ثاقب اور Fauree کے شریک بانی و سی ای او اظہر تصدق نے دستخط کیے۔
اسٹریٹجک شراکت داری پر دستخط کی تقریب فیصل بینک آفس لاہور میں منعقد ہوئی، جس کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی شریعت کے مطابق مشترکہ طور پر ڈیجیٹل مالی سلوشنز تیار کیے جائیں گے، جیسے انوائس فنانسنگ، انوینٹری فنانسنگ، ڈسٹری بیوٹر فنانسنگ اور زرعی ویلیو چین شراکت داروں کے لیے تیار کردہ ایگری ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارم شامل ہیں۔
فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا، ”پاکستان میں اسلامی بینکاری کے شعبے میں زرعی ڈیجیٹائزیشن کے بانی ادارے کی حیثیت سے یہ شراکت داری پورے ملک میں پیش گوئی پر مبنی، پیپر لیس اسلامک فنانسنگ سلوشنز کو وسعت دینے اور بہتر بنانے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے۔ سی بی ایس ایم ای اور ایگری ورٹیکلز میں شامل بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم شرعی اصولوں کے مطابق فصلوں، مویشیوں اور سپلائی چینز کے لیے جدید اور فوری مالی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔“
شریک بانی اور سی ای او Fauree اظہر تصدق نے کہا، ”یہ تعاون پاکستان کی زرعی معیشت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ فیصل بینک کی اسلامی مالیاتی مہارت کو جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کرکے ہم پاکستان کا پہلا شریعت کے مطابق ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس ایکو سسٹم تیار کرنے جا رہے ہیں۔ ملٹی پروڈکٹ اپروچ کے ذریعے ہمارا مقصد ایگری ویلیو چینز اورایس ایم ای سپلائی نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنا ہے، جس میں فارم لیول فنانسنگ سے لے کر برآمدکنندگان کے لیے ورکنگ کیپیٹل سپورٹ تک شامل ہیں۔“
یہ اشتراک اسمارٹ ایس سی ایف پلیٹ فارم (سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کے لیے ڈیجیٹل فنانسنگ) اور ایگری ٹیک انٹیگریشنز (ریئل ٹائم، کراپ اگنوسٹک فنانسنگ اور سہولت کاری) کے ذریعے مالی شمولیت اور آپریشنل کارکردگی بڑھانے کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
فیصل بینک اور Fauree ایک قابلِ اعتماد ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں، جو کم مراعات یافتہ طبقات کو شریعت کے مطابق قابل رسائی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مالی سہولتیں فراہم کرے گا۔
اشتہار