اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان سے جیل میں حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے کسی عہدیدار کی نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے، نہ کوئی پیشکش کی گئی نہ کوئی فارمولہ پیش کیا گیا ہے۔یہ سرا سر جھوٹ اور بے بنیاد ہے اس طرح کی باتیں خود کو اور اپنے لوگوں کو فریب دینے کے لئے کی جار ہی ہیں۔ عمران تو کسی کا لحاظ نہیں رکھتے۔ اگر کسی نے کوئی پیشکش کی ہے تو کُھل کر اس کا نام لیں۔اس وقت خان صاحب شدید مایوسی کا شکار ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ پی۔ٹی۔آئی سب سے بڑی جماعت ہے۔جب چاہے لاکھوں کروڑوں عوام کو سڑکوں پر لا سکتی ہے، انقلاب بپا کر سکتی ہے۔ دوسری طرف حالت یہ ہے کہ ماہ رنگ بلوچ نامی خاتون کے کندھوں کا سہار ا لے رہے ہیں۔ ان سے کچھ بعید نہیں کہ یہ کل بی ایل اے سے بھی گٹھ جوڑ کر لیں۔ نجی چینل (ARY) پر سینئر اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جو کچھ اپوزیشن کے ساتھ کرتے رہے، موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ہرگز ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کسی کو ہیروئن کے جھوٹے مقدمے میں بند کر دیا تو کسی کو ایفی ڈرین میں، کسی کو غداری میں، کسی کوکرایہ داری میں۔ ہم ایسا کچھ نہیں کر رہے۔ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگی راہنما نے کہا کہ جب خان حاحب جیل سے باہر تھے اور اُن کی مقبولیت بھی عروج پر تھی اور وہ خود احتجاجی جلوسوں کی قیادت کر رہے تھے ،تب کون سا معرکہ سر کر لیا تھا جو اب وہ جیل کے اندر سے قیادت کر تے ہوئے سر انجام دے لیں گے؟ وہ تو زخمی ٹانگ کے باوجود سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری راستہ روکنے کے لئے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔ لیکن عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے لئے نہ سیاسی جدو جہد کی نہ ماریں کھائیں۔ وہ عسکری گھوڑوں پر بیٹھ کر آئے اور اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہو گئے۔ اُس کی پرورش ’’لاڈ پیار‘‘ میں ہوئی جس کی وجہ سے خان کو ’’لاڈلا‘‘ بھی کہا جاتا تھا۔ وہ اشتہاری ہونے کے باوجود سپریم کورٹ میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھتے تھے اور کسی کی مجال نہیں تھی کہ اُ نہیں پکڑے۔ وہ بطور ملزم عدالت کے سامنے پیش کئے جاتے تھے تو ’’گڈ ٹو سی یو‘‘کہہ کر ان کا استقبال کیا جاتا تھا۔ انہیں صداقت اور امانت کے سرٹیفیکیٹ دیئے جاتے تھے۔وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ ان پر سنگین مقدمات قائم ہو سکتے ہیں اور انہیں گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اسی لئے اُن کی پریشانی اور مایوسی آخری حدوں کو چھونے لگی ہے۔ پہلے وہ فوج کے اعلی ٰعہدیداروں کو میر جعفر اور میر صادق کہتے تھے، اب وہ فرعون اور یزید کہہ رہے ہیں۔ ’’جنگل کا بادشاہ‘‘ کا طعنہ دے رہے ہیں۔ لاڈلے پن کا حال یہ ہے کہ اُن کے پائوں میں کانٹا چبھ جائے اور خون کی ایک بوند نکل آئے تو خود کو حسینیت کے بلند مقام پر بٹھا لیتے اور دوسرے کو یزید قرار دے دیتے۔ تحریک چلانے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی اپنی طاقت گنوا چکی ہے۔ انہوں نے 9،مئی کے بعداپنے لئے مشکلات کا جو انبار جمع کر رکھا ہے، اُس میں مزید اضافے کے سوا انہیں کچھ نہیں ملے گا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پی۔ٹی۔آئی مذاکرات، ،جمہوری کاروائیوں اور پارلیمانی روایات کے لئے نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بڑے مقصد یا نظریے کے لئے کوئی قابل ِذکر اور موثر سیاسی اتحاد بنانا اب پی۔ٹی۔آئی کے بس میں نہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کو اس کا بڑا تلخ تجربہ ہو چکا ہے۔ خان صاحب کہتے ہیں کہ میں جیل میں ہوں تو نوجوان بھی اٹھیں اور جیلوں میں آئیں۔ آپ نے تو کچھ کیا ہے تو جیل میں ہیں۔ پاکستان کے نوجوان اپنے مستقبل کو دائو پر لگا کر آپ کے گناہوں کی سزا بھگتنے کیوں جیلوں میں جائیں؟

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا عرفان صدیقی نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی جیل میں کے لئے کسی کو

پڑھیں:

تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سینئر سیاست اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے،ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

9مئی مقدمات کی وجہ سے مفرور حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں،حماداظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔حماد اظہر کے اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے.
حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے حماد اظہر 9 مئی کیسز کی وجہ سے مفرور تھےpic.twitter.com/Qrl4C5oLjo

— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) July 23, 2025

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی اور لڑکا قتل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مجھے فی الحال تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا
  • یہ کون لوگ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے لیے سیلاب میں اترتے ہیں؟
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ 
  • تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
  • جوہری طاقت کے میدان میں امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، دنیا نئے دور میں داخل
  • وزیر اعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس
  • سرفراز نواز کا اپنی بیماری سے متعلق وائرل تصویر پر بیان سامنے آگیا
  • تحریک انصاف کیلئے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں: زرتاج گل