جعلی مشروبات کا کاروبار عام، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں: عاصم جاوید
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
عاصم جاوید — فائل فوٹو
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے۔ 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کے لیے محفوظ مت رکھیں۔ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے، جس سے بیکٹیریا بنتے ہیں، اس لیے شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرکے خشک کرکے فریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے۔
عاصم جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعلی مشروبات عاصم جاوید
پڑھیں:
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) نے 2025 کی ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اظہار اعتماد بڑھ گیا ہے۔
او آئی سی سی آئی سروے رپورٹ کے مطابق 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر مطئمن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں نے پاکستان کی ترقی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے نئے باب روشن کر دئیے ہیں۔
سرمایہ کار دوست پالیسی کی بدولت پاکستان پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے 2025 کے مطابق مستقبل کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے تین چوتھائی سے زائد بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کوقابلِ اعتماد سمجھتے ہیں۔
سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 73 فیصد غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں قرار دیا۔ 2023 میں یہ شرح 61 فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی۔
او آئی سی سی آئی کے صدر، یوسف حسین کے مطابق ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ اور بین الحکومتی ہم آہنگی کے لیے ایک منظم طریقہ کار فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے آئی ٹی ، زراعت، توانائی، فارما اور برآمدی صنعت کو سرمایہ کاری کے لیے سب سے پرکشش شعبہ قرار دیا۔