بیلاروس پاک فضائیہ کی جنگی مہارتوں سے استفادے کا خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد:بیلاروس اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا امکان ہے جہاں بیلاروس کے ایئرفورس کمانڈر نے ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس ایئر فورس کے کمانڈرمیجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں معزز مہمان کو پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فضائیہ کے چیف اور دیگر حکام سے ملاقات میں دفاعی تعاون اور فضائی طاقت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے فضائی افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بیلاروس نے پاک فضائیہ کے تربیتی نظام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور جنگی تجربات سے سیکھنے کے لیے بیلاروس پاک فضائیہ سے تعاون کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر اعلیٰ سطح پر تبادلہ پروگرامز کے آغاز پراتفاق کیا گیا اور بیلاروس نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کو دفاعی تقاریب میں شرکت کی دعوت دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح کی ملاقات میں بیلاروس-پاکستان فضائی تعاون میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ دیا گیا ہے۔
دونوں فریقوں نے اپنی متعلقہ فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل مصروفیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر اینڈریا وِکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
آصف علی زرداری نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے بھی مستفید ہو سکتا ہے، آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے