ڈی جی خان: مالک سے رنجش، کلہاڑی کا وار کرکے اونٹ کو زخمی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان کی بستی دلانہ میں ایک شخص نے اونٹ کو کلہاڑی کا وار کر کے زخمی کر دیا۔
ڈی جی خان پولیس نے اونٹ کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دیپولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اونٹ کے مالک سے ذاتی رنجش پر اونٹ کو زخمی کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اونٹ کو
پڑھیں:
کراچی؛ بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔
متاثر دھن راج نے عدالت میں بیان دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، عدالت نے استفسار کیا کہ تمہیں کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟۔
نوجوان نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں،میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔