اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر دیامیر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات پر مکمل اتفاق رائے سامنے آیا اور کمیٹی نے حتمی سفارشات کو منظوری کے لیے تیار کر لیا۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے شرکت کی۔سیکریٹری امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے دونوں جانب سے تیار کردہ سفارشات پر باقاعدہ دستخط کیے گئے، جو کہ ایک بڑی پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔انجینئر امیر مقام نے اجلاس کے اختتام پر تمام کمیٹی ممبران اور متاثرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک تاریخی موقع ہے، اب ان سفارشات پر عملدرآمد ہماری اصل کامیابی ہوگی۔”انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات تجویز کیے ہیں، جو اب وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ متاثرین کے جائز مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی واضح ہدایت تھی کہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اسے متاثرین کمیٹی کے نمائندوں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا.

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بھی اس موقع پر متاثرین کمیٹی کے ارکان کو مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بھی اسے ایک بڑی کامیابی اور پورے ملک بالخصوص گلگت بلتستان کے لیے خوشخبری قرار دیا۔متاثرین کمیٹی نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور تمام کمیٹی ممبران کا بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکو ڈک منصوبے کے معاہدوں کی منظوری دے دی
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل 
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل
  • امیر مقام کا پروفیسر عبد الغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
  • پی اے سی ذیلی کمیٹی اجلاس: قومی ورثہ و ثقافت سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
  • قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
  • قائمہ کمیٹی اجلاس میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سے متعلق سوالات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت