قازقستان کا بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر اظہار مسرت، باہمی شراکت داری کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
قازقستان کا بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر اظہار مسرت، باہمی شراکت داری کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )قازقستان کے سفری یرزہان کستافن نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں رہنماں نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عزم کیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں پیش رفت ہو رہی ہے، ریل اور روڈ کے راستے وسطی ایشیا تک رسائی گیم چینجر ہے، اکنامک گروتھ کے لیے ذرائع مواصلات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔
قازقستان کے سفیر اور وفاقی وزیر مواصلات کے مابین ای سی او اجلاس پر بھی گفتگو ہوئی اور وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم ممالک کے مابین باہمی شراکت سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان ہر عالمی فورم پر متحرک کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، انہوں نے عبدالعلیم خان اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی۔ قازقستان کے سفیر نے بھارت سے جنگ میں کامیابی پر پاکستان کے لیے اظہار مسرت کیا اور کہا کہ سب دعا گو ہیں، پاکستان کو عالم اسلام میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا: بلاول بھٹو بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا: بلاول بھٹو پاکستان میں غربت کا شکار آبادی 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی: عالمی بینک ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ٹیرف سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزا میں کمی، نوٹیفکیشن جاری سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کا سپیکر سے رابطہ،پارلیمانی کمیٹی کیلئے نام تجویز
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت سے جنگ میں کامیابی پر
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔