City 42:
2025-06-06@17:10:08 GMT

وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر اپنے دو روزہ دورہءِ سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے، وزیرِ اعظم 5 اور 6 جون کو دورہءِ سعودیہ عرب کر رہے ہیں اور عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں گزاریں گے.

عید الاضحی کے دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب،  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز عید ملیں گے اور ان کے مابین خصوصی ملاقات ہوگی ۔ 

مالاکنڈ ؛ 4 افراد نہر میں ڈوب گئے

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

 وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے .

ایئر کراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف

پڑھیں:

شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیرِاعظم اور سعودی عرب کے ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر جدہ پہنچ گئے۔جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔

دونوں راہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
  • وزیراعظم پاکستان،ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب میں موجود، عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے
  • شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم کی دعوت پر دو روزہ دورہ سعودی عرب کیلئے جدہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے
  • سعودی عرب کا دو روزہ دورہ، وزیراعظم کل روانہ ہوں گے