اپنا مقدمہ عوام میں لے جا رہے ہیں، آئین و قانون کے مطابق تحریک چلائیں گے: اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے پارٹی کے پیٹرن انچیف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صرف کہتے ہیں بانیٔ کو رہا کیا جائے، میرٹ پر فیصلے کریں، اپنا مقدمہ عوام میں لے جا رہے ہیں، آئین و قانون کے مطابق تحریک چلائیں گے۔
اسد قیصر نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے پشاور میں جرگے سے خطاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 40 سال سے دہشتگردی سے متاثرہ صوبے کو یہ احسان جتا رہے ہیں، بتائیں سالانہ ترقیاتی بجٹ میں کے پی کے لیے کتنی اسکیمیں ڈالی ہیں؟ 1 ہزار ارب روپے فاٹا کے ترقی کے لیے دینا تھے، بجلی کے خالص منافع، این ایف سی ایوارڈ اور دیگر حقوق صوبے کو دیں۔
اسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیرِ اعظم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کو احساس ہے یہاں کے لوگوں نے کتنی قربانیاں دیں؟ لوگ یہاں بےگھر ہوئے، یہ ہمیں احسان جتا رہے ہیں، ٹوبیکوسیس کے پیسے ابھی تک اپنے پاس رکھیں ہیں، وزیر اعظم کی تقریر انتہائی مایوس کن تھی، ہمیں ہمیشہ محروم رکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور وسطی ایشیاء کے ساتھ ہماری تجارت کو روک دیا گیا ہے، بجلی کے خالص منافع، این ایف سی ایوارڈ اور دیگرحقوق صوبے کو دیں، ہمارے ساتھ جو رویہ اختیار کیا جا رہا ہے کیا یہ ٹھیک ہے؟
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 17 سیٹوں والوں کو وزیرِ اعظم بنایا گیا، 27ویں ترمیم لانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ججز کا تبادلہ کیا جاسکے۔
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
عدالت نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
جسٹس سید ارشد علی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کی؟ اس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک رپورٹ نہیں آئی، آئندہ سماعت پر جمع کریں گے۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور فریقین سے 10دن میں جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت ملتوی کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔