WE News:
2025-07-25@00:20:39 GMT

ملتان کی اونٹ منڈی عید قربان پر انوکھا نظارہ دکھاتی ہے

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی ملتان، جو جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے، ایک انوکھا انوکھا نظارہ دکھاتا ہے۔ یہاں اونٹوں کی ایک خاص منڈی لگتی ہے جہاں صرف اونٹ ہی فروخت ہوتے ہیں، اور وہ بھی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں سے آئے بیوپاریوں کے ذریعے۔ یہ منڈی نہ صرف جانوروں کی خرید و فروخت کا مرکز بنتی ہے بلکہ ایک ثقافتی میلہ بھی بن جاتی ہے جہاں روایت، صحت، اور مہنگائی جیسے عناصر آپس میں گتھم گتھا نظر آتے ہیں۔

مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اونٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اونٹ

پڑھیں:

مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی مادرِ وطن پر قربان

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین مادرِ وطن پر قربان ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد واصلِ جہنم کردیے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت میجر زیاد سلیم اول، جو اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کے ہمراہ سپاہی ناظم حسین بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان بلوچستان حکومت نے مستونگ میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہےاور ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی ایس پی آر انٹیلیجنس بلوچستان پاک فوج دہشتگرد سپاہی ناظم حسین شہید کلیئرنس آپریشن مستونگ میجر زیاد سلیم میجر شہید

متعلقہ مضامین

  • فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
  • مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی مادرِ وطن پر قربان
  •  لاہور میں نقل فارم کی فیس 50روپے ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 500 روپے لاگو کر دی گئی
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
  • جنوبی ایشیا میں زندان میں تخلیق پانے والے ادب کی ایک خاموش روایت
  • 26 ویں آئینی ترمیم آئی تو ہم سے کہا گیا کہ اسکی توثیق کریں، مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی
  • کریانہ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کر دی 
  • نہ کہیں جہاں میں اماں ملی !
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان