وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمے پر مداح بھڑک اُٹھے۔
اس مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو اس کے ٹریڈ مارک بالنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں وہ پاکستان کی 1999 ورلڈکپ میں استعمال ہوئی جرسی پہنی ہوئی ہے۔
اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسکی تصویر آج وائرل ہونا شروع ہوئی، جس پر شائقین کرکٹ نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: چور اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے کی ہاکی اور گیند لے اڑے
ایک صارف نے مجسمے کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم یہ شکل دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیم میں شامل ہونے کی جدوجہد کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیڈکوچ کون ہو؟ وسیم اکرم نے بتادیا
ایک اور صارف نے مجسمے کو وسیم اکرم کا ٹیمو ورژن قرار دیا جبکہ ایک مداح نے سابق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ خود اُسے کہیں سے اَپ ڈیٹ کروالیں۔
1984 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وسیم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 414 اور ون ڈے فارمیٹ میں 502 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم
پڑھیں:
امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-11
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث جنوب مشرقی یوٹا کی سان جوآن کاؤنٹی میں ایک گھنٹے کے دوران 2بگولے پیدا ہوئے۔ گرینڈ جنکشن، کولوراڈو میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات کرس سینڈرز نے بتایا کہ طوفان کا دائرہ 16 کلومیٹر پر محیط تھا۔ ناواجو نیشن کے صدر بو نیگرن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ طوفان سے علاقے کے 3مکانات منہدم ہو گئے۔
امریکی ریاست یوٹامیں بگولے سے آسمان سیاہ ہوگیا ہے