گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔ عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ بابری بانڈہ کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لاہور میں انتقال کر گئے۔(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے والد میاں اظہر منگل کی شب کو انتقال کر گئے۔ میاں اظہر طویل عرصے سے علیل تھے۔ میاں اظہر نے اپنے صاحبزادے حماد اظہر کی روپوشی کے باعث عام انتخابات 2024 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لاہور سے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی، تاہم علالت کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہے۔