تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)اسرائیل نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا جب تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا عندیہ نہ دیں کہ تہران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔ یہ بات امریکی ویب سائٹ نے نے دو با خبر اسرائیلی عہدے داران کے حوالے سے بتائی۔

(جاری ہے)

ان میں سے ایک عہدے دار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو کسی فوجی کارروائی کے ذریعے حیران نہیں کرے گا۔

مذکورہ دونوں عہدے داران کے مطابق یہ پیغام امریکا کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران پہنچایا گیا۔ دورہ کرنے والے وفد میں اسرائیل کے وزیر برائے تزویراتی امور رون دیرمر، موساد کے سربراہ دافید برنیع اور قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنغبی شامل تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی

بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔

عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل پر ایران کا جوابی حملہ جائز تھا، فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں، ملی یکجہتی کونسل
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، امریکی صدر نے بڑی دھمکی دیدی
  • ضرورت پڑی تو ایران کو پھر نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
  • اسرائیل کی حمایت میں امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان
  • امریکہ کی ایکبار پھر ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر
  • ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی
  • ضرورت پڑی تو دوبارہ حملہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی