مشرق وسطیٰ اور متعدد مغربی ممالک میں عید کی خوشیاں
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) مشرق وسطی اور متعدد مغربی ممالک میں عید الاضحیٰ جمعے کے دن روایتی جوش و خروش اور عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔ شدید گرم موسم کے پیش نظر اس بار حج کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ جمعرات کے روز سولہ لاکھ سے زائد حاجیوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا، اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
جمعے کے دن فجر سے پہلے ہی حجاج نے مکہ مکرمہ کے نواح میں وادی منیٰ میں واقع تین کنکریٹ کی دیواروں پر سات سات کنکریاں مارنے کا عمل شروع کر دیا تھا۔ ان دیواروں کو شیطان کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔
یہ رسم ابراہیمی مذاہب کے مطابق اس واقعے کی یادگار ہے، جب ابراہیم نے شیطان کو تین مقامات پر کنکریاں مار کر بھگا دیا تھا کیونکہ شیطان نے انہیں اپنے بیٹے کی قربانی دینے کے حکم الٰہی سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
(جاری ہے)
جمعرات کو حجاج جبل عرفات پر جمع ہوئے تھے، جہاں وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کی تلاوت اور دعا میں مشغول رہے۔ یاد رہے کہ ستر میٹر بلند اس پہاڑی پر پیغمبراسلام نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔
شدید گرمی کے باوجود بہت سے حجاج نے پہاڑ پر چڑھنے کی ہمت کی تاہم دوپہر تک حکام کی جانب سے دس بجے سے چار بجے کے درمیان خیموں میں رہنے کی ہدایت کے بعد حجاج کی تعداد میں واضح کمی ہو گئی۔
حج کے لیے خصوصی اقداماتاس سال حج کے دوران حکام نے گرمی سے بچاؤ کے خصوصی انتظامات کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے آنے والے حجاج کے خلاف سخت کارروائی بھی کی، جس کے نتیجے میں مکہ اور مسلمانوں کے دیگر مقدس مقامات پر بھیڑ نسبتاً کم رہی۔ اس دوران سکیورٹی کا سخت انتظام بھی نظر آیا۔
یہ اقدامات پچھلے سال پیش آنے والے ایسے واقعے کے پیش نظر کیے گئے تھے، جب درجہ حرارت 51.
سعودی حکام کے مطابق زیادہ تر اموات اُن افراد کی ہوئیں، جو غیر قانونی طور پر مکہ میں داخل ہوئے اور انہیں رہائش اور گرمی سے بچاؤ کی سہولتیں میسر نہ تھیں۔
گزشتہ سال سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اٹھارہ لاکھ مسلمانوں نے حج کیا تھا۔
کورونا کی عالمی وبا کے برسوں کے علاوہ گزشتہ تیس سال کے بعد پہلی مرتبہ سب سے کم تعداد میں عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
حج کے اجازت نامے ہر ملک کو کوٹے کے حساب سے دیے جاتے ہیں اور افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کیے جاتے ہیں۔ لیکن زیادہ اخراجات کے باعث کئی لوگ اجازت نامے کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ ایسے افراد کو گرفتاری اور ملک بدری کا خطرہ رہتا ہے۔
وادی منیٰ میں سن 2015 میں ایک جان لیوا بھگدڑ کے نتیجے میں تیئس سو سے زائد حاجی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کو حج کی دوران ہونے والے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیا جاتا تھا۔ سعودی عرب ہر سال حج اور عمرہ سے اربوں ڈالر کماتا ہے۔
ادارت: رابعہ بگٹی
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔
سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Tagsپاکستان