ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز
پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔
آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔
ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔
انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاکستان کا دورہ واقعی حیرت انگیز تھا، پاکستانی لوگ ارطغرل سیریز کو پسند کرتے ہیں، میں ایک بار کوویڈ کے دوران کراچی گیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی اس وائرس پر یقین نہیں کرتا تھا، وہ کہتے رہے کہ یہ جھوٹ ہے اور اس سے کوئی نہیں مرتا اور حیرت کی بات ہے کہ وہاں کوئی مر بھی نہیں رہا تھا۔
اداکار نے ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں ابھی پاکستان پہنچا تھا اور اپنے کمرے میں اپنا سامان کھول رہا تھا کہ اچانک 20کے قریب لوگ کمرے میں داخل ہوگئے، میں نے کہا یہ میرا کمرہ ہے لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، آؤ ہم یہاں تصاویر کے لیے آئے ہیں۔
ایک اور قصہ سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کراچی کی ایک مشہور مسجد میں گیا اور امام سے ملاقات کر رہا تھا کہ اچانک مسجد لوگوں سے بھر گئی، تقریباً 4ہزار کے قریب لوگ امڈ آئے، وہاں کوئی سکیورٹی نہیں تھی اور ہجوم اتنا زیادہ ہو گیا کہ نیشنل گارڈز کو اندر آ کر مجھے بچانا پڑا، میں حیران تھا لیکن سچ پوچھیں تو یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل کیسے ہوا؟ والدہ نے پوری تفصیل بیان کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دورہ پاکستان پاکستان میں
پڑھیں:
سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔
سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰنان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں عوام سے 244 ارب روپے ناجائز وصول کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حکومتی پالیسیوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہمیں کسان دشمن پالیسیاں منظور نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔