پانی روکنے کیلئے بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو اس کو ہم جنگ تصور کریں گے، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانی روکنے کیلئے بھارت نے کوئی قدم اٹھایا تو اس کو ہم جنگ تصور کریں گے، پانی اس وقت سب کی ضرورت ہے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں تھا، عالمی برادری نے بھارت کا بیانیہ مسترد کیا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عالمی برادری نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعےکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے تحقیقات کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے بعد بھارتی قیادت خود کو خطرناک وعدوں میں پھنسا چکی۔
انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کو آپس میں جنگ نہیں کرنی چاہیے، ہماری کوشش ہے کہ ڈائیلاگ کریں۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں، ہمیں جو خدشات لاحق ہیں وہ آپ کو بتانےکی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے کہہ رہا ہوں بجٹ میں اپنا کردار ادا کریں، عوامی نمائندے عوام کی بات سنیں اور بجٹ میں ان کے لیے آواز اٹھائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی نے کہا نے کہا کہ بھارت نے
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔