کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سابق گورنر سندھ(نشان امتیاز)روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ یہ عیدحضرت ابراہیم علیہ اسلام کے اسوہ حسنہ کی تائید و تجدید ہے۔ عید الاضحی کا دن ہر مسلمان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اللہ کی راہ میں قربانی دے کر امت مسلمہ اس عہد و عمل کو دہراتی ہے جو سنت ابراہیمی علیہ اسلام کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں امت مسلمہ جن مشکلات اور مصائب سے دوچار ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔امت مسلمہ ایثار و قربانی کا پیکر ہے۔ لیکن الحمدللہ ان نامساعد حالات میں بھی میں بھی ہم بڑے صبر و استقامت کے ساتھ اپنی منزل کی طرف روں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت سے جنگ میں کامیابی اور افواج پاکستان کی شجاعت پر فخر ہے۔ پاکستان کی افواج اور عوام دہشت گردوں سے مقابلہ پراکسی وار کامقابلہ جرات مندی سے کر رہے ہیں۔

ہم دہشت گردوں سے مقابلے میں 80 ہزار افراد کی قربانیاں دے چکے ہیں۔ اسوقت بھی دہشت گردوں سے مقابلے و حملوں میں معصوم بچوں کی شہادتیں بزدل دشمن کی فسطائیت ہے۔ ہمارے فوجی جوان ملک کی حفاظت کے لئے دشمن کو جہنم واصل کرنے اور راہ حق میں شہادتوں سے بھی گریز نہیں کر رہے۔ یہ جذبہ سنت ابراہیمی کی طرح دین اسلام کی سربلندی کے لئے قابل فخر عمل ہے۔

فلسطین کے مسلمان مسلسل شہادتیں دے رہے ہیں۔ انسانیت غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ مظالم پر شرما رہی ہے۔ اسرائیلی جارحیت، مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی عدالت، اقوام متحدہ، او آئی سی کچھ بھی نہیں کر رہی انہیں امداد تک نہیں پہنچنے دی جا رہی۔ کشمیر بھی مظالم کی مکمل لپیٹ میں ہے۔ جہاں شہادتیں جذبہ ایمانی کو کمزور نہیں کر پارہیں۔ آیئے ہم اس عید قرباں پر اللہ تعالی سے دعا کریں کہ جہاں جہاں امت مسلمہ پر ظلم ہو رہا ہے اللہ غیب سے انکی مدد فرمائے۔

ہمیں اسلامو فوبیا کا سامنا ہے لیکن ہم نے بھارتی جارحیت اور انتہا پسندی کے جواب میں تمام بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور عام بھارتیوں کو نشانہ نہ بنا کر ثابت کیا کہ ہم امن پسند اور اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، بھارت انتہا پسند ملک ہے۔ ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ رسول اکرم ﷺ کے آخری خطبے کے مطابق کاربند رہیں گے اور ہم اقلیتوں کا بھی احترام اور انہیں مکمل آزادی دے کر اپنی اسلامی روایات پر کاربند ہیں۔ عید کی ان خوشیوں میں ان افراد کو یاد رکھیں جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے۔ غریبوں کو خوشیان بانٹنا ہی مقصد عید الاضحی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ہمدرد کی نونہال سیرت کانفرنس‘سیرت طیبہؐ پر عمل کرنیکا عزم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر ہمدرد فائونڈیشن پاکستان محترمہ سعدیہ راشد کی زیر صدارت حمد باری تعالیٰ، ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، محفل میلاد اور رسم بسم اللہ سے سجی پروقار نونہال سیرت کانفرنس گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی معروف دانشور مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ بچوں کو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سبق لینا چاہیے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق و امین اس لیے کہا جاتا تھا کہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی خیانت نہیں کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین ترین رہنمائی ہے۔ ہادی برحق صلی اللہ علیہ وسلم نے وقت کی قدر، سچائی، ایمان داری، اچھے اخلاق اور رواداری، تحمل کی تعلیم دی۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹ سب برائیوں کی جڑ ہے، اس لیے ہمیشہ سچ بولنا اور دیانت داری اختیار کرنی چاہیے۔ اس موقع پر شرکا نے سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کاعزم بھی کیا۔ کانفرنس میں زور دیا گیا کہ قرآن کو سمجھ کرپڑھنا اوراس پر عمل کرنے میں دنیا وآخرت کی کامیابی ہے لہٰذا قرآن کو ترجمہ سے پڑھنا اور اس پر عمل کرنا ہماری زندگی کو سنوارنے کا درست ذریعہ ہے۔ مہمان خصوصی کے خطاب سے قبل پرنور کانفرنس میں محفل نعت کا انعقاد کیا جس میں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد ولیج اسکول، دی ایجوکیٹر کورنگی، اوسس گرامر اسکول، روز ہاؤس گرامر اسکول، آئیڈا ریو، قائد اعظم رینجرز اسکول، جی سی ٹی ہلال اسکول، سینٹ جوزفس اسکول اور ماما پارسی گرلز سیکنڈری اسکول سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے حمد باری تعالیٰ اورمحفل میلاد میں نعتیہ کلام پیش کیے۔ نونہال سیرت کانفرنس کا اختتام پر نونہالوں لینہ صہیب راشدی، سیدہ آئمہ ارسلان اور مائدہ بنت ِانس کی رسم بسم اللہ بھی ادا کی گئی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ہمدرد کی نونہال سیرت کانفرنس‘سیرت طیبہؐ پر عمل کرنیکا عزم
  • ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
  • شہید ارتضیٰ عباس کو خراجِ عقیدت؛ معرکۂ حق میں عظیم قربانی کی داستان
  • گزرا یوم آزادی اور تجدید عہد
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے مؤقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • جنگی شکست کا بدلہ بھارت کرکٹ کے میدان میں لینے کا سنگین اور اخلاقی جرم کر رہا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد