City 42:
2026-07-24@03:50:24 GMT

قوم شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کو آج یاد رکھے

اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT

سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف  نے  عید الاضحی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو  ہم کیسے بھول سکتے ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں، انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حجتہ الوداع کو یاد کرنے کادن ہے-عید الاضحی کے موقع پر اپنے ارد گردغریب او رنادار لوگو ں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے.

  یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام

پنجاب کی وزیراعلی  مریم نوازشریف نے عید الاضحی پراپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ بالخصوص تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ عیدالاضحی کے مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہیں -خوشی ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی کے بعد عید الاضحی کی خوشیاں بھی نصیب ہوئیں -آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آج بڑی عید ہے دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -آج ہماری عیدہے غزہ میں دور حاضر کی بد ترین جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور دیگر بے گناہوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -آج عید الاضحی ہے پاکستان بالخصوص پنجاب میں کچے گھرو ں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -آج عیدہے انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حجتہ الوداع کو یاد کرنے کادن ہے- 

ٹک ٹاکر ثنا کا قاتل نفسیاتی مریض تھا؟

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آج عیدہے اور عید کی یہ خوشی ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے بچوں کا تصور کرکے دوبالا ہوگئی ہے-عیدالاضحی کے دن گوشت اور خون کی قربانی نہیں بلکہ غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دی جانی چاہیے -سنت ابراہیمی ؑکی عظیم یاد گار درحقیقت بہت بڑی قربانی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ قربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقوی، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہے-عید الاضحی اللہ کے لئے جینے مرنے کے عہد کی تجدید ہے -اللہ تعالی کے حکم پر تسلیم ورضا اور بندگی کے اظہار کے لئے قربانی سے دریغ نہ کرنا عید الاضحی کا پیغام ہے-حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل  ؑکی ایثار و قربانی تا ابد امر ہوگئی-عید الاضحی کے موقع پر اپنے ارد گردغریب او رنادار لوگو ں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے-

شہری کو اغوا کرنے والے پانچ پولیس اہلکار پکڑےگئے

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف نے عید الاضحی کی قربانی الاضحی کے

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار