بلوجستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT
منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے شہیدوں پر ناز ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی طرح ہندوستانی فتنوں کو بھی شکست فاش ہوگی، پوری قوم شہداء اور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوجستان میں بھی ہندوستان کے فسادیوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال منظور پورہ میں شہید ایف سی اہلکار معظم کے گھر گئے، شہید کی والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا، شہید کی والدہ نے کہا کہ مجھے بیٹے کی شہادت پر ناز ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ قوم کو اپنے شہیدوں پر ناز ہے، جن ماؤں کا یہ جذبہ ہو اس قوم کو کون شکست دے سکتا ہے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی طرح ہندوستانی فتنوں کو بھی شکست فاش ہوگی، پوری قوم شہداء اور انکے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر احسن اقبال
پڑھیں:
گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
کراچی:گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈسٹری بیوشن کی 8 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی۔
لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے تاہم ضائع ہونے والے پانی کی نالے اندر ہی نکاسی ہورہی ہے، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
واقعے کی اطلاع واٹر کارپوریشن حکام کو دے دی گئی ہے اور مرمت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چند ہفتے قبل جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 84 انچ پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے بیشتر علاقے 15 دن تک پانی سے محروم رہے تھے۔