منڈی بہاء الدین، لاپتہ 8 سالہ بچی کی لاش کھیت سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش کھیت سے مل گئی۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی عیدالاضحی ملنے کےلیے رشتے دار کے گھر آئی ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق بچی کے سر پر ڈنڈے مارنے کے نشانات ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کےلیے منتقل کی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، رپورٹ ملنے پر ہی معلوم ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔
وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔
تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔