بجٹ 26-2025ء، سپیکر قومی اسمبلی نے شیڈول کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025ء 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔ اسلام ٹایمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کے لئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025ء 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا، قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لئے وقت دیا جائے گا، وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ 26-2025ء پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی، 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا، 23 جون کو قومی اسمبلی میں 26-2025ء کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔ سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز، گرانٹس، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی، 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جون کو قومی اسمبلی میں سپیکر قومی اسمبلی وفاقی بجٹ 26 2025ء قومی اسمبلی کا
پڑھیں:
سینئر سیاست دان اور ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر لاہور میں انتقال کر گئے
کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوے تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر 1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ 1990ء سے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ نون کے ساتھ تھی اور بعد میں نواز شریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔