کیلیفورنیا، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
احتجاج کرنے والوں کی امیگریشن حکام سے بھی جھڑپیں ہوئیں۔ سخت صدارتی اقدامات پر گورنر نیوسم نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ احتجاج کے باعث لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ تعینات کر دی گئی جبکہ انفنٹری بریگیڈ کی لڑاکا ٹیم نے پوزیشنیں سنبھال لی۔ احتجاج کرنے والوں کی امیگریشن حکام سے بھی جھڑپیں ہوئیں۔ سخت صدارتی اقدامات پر گورنر نیوسم نے وفاقی ٹیکس نہ دینے کی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو امن و امان یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا۔ امریکا میں پُرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی امیگریشن
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی
اسلام آباد:26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزا سنا دی۔
ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان (تحریک انصاف کے کارکنوں) کو 66 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 3 مقدمات (تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک) کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جب کہ ایک کارکن کو بری کردیا۔
فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔