ن لیگ عوام کو نہیں خود کو بیوقوف بنا رہی ہے: پرویز الہیٰ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام اتنے سادہ نہیں رہے کہ انہیں جھوٹے نعروں سے گمراہ کیا جا سکے، باشعور قوم جان چکی ہے کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون اپنے مفادات کے لیے کھیل رہا ہے۔
اپنے بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ جب ملک کو یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی حمایت کی سب سے زیادہ ضرورت تھی، تب پی ٹی آئی کے بانی اور میں نے بلا جھجھک اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔ ان کے بقول، قوم اور پاک فوج ایک دوسرے کا فخر ہیں، اور شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پوری قوم ان عظیم قربانیوں پر فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ پرانے ہتھکنڈے کامیاب ہو جائیں گے، حالانکہ وہ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، عوام سب کچھ دیکھ اور سمجھ چکے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ جنگ کی منصوبہ بندی میاں نواز شریف نے کی تھی، یہ سن کر ہنسی آتی ہے، شکر ہے انہوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ علامہ اقبال کا خواب بھی دراصل نواز شریف ہی نے دیکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات قوم کی سنجیدگی کا امتحان ہیں، لیکن اب عوام سیاسی شعور رکھتی ہے اور ہر جھوٹ کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
فائل فوٹوخیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔
جے یو آئی ف، اے این پی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے حکومتی اے پی سی میں نہ جانے کا کہا ہے جبکہ جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور جے یو آئی س نے اے پی سی میں آنے کا کہا ہے۔
اس آل پارٹیز کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر مسائل پر غور ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر اور عوام کا متفقہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندہ وفد تشکیل دیا جائے گا جو تمام علاقوں کا دورہ کر کے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کرے گا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں سب کو مشاورت کیلئے بلایا ہے، اگر کوئی پارٹی اے پی سی میں نہیں آرہی تو ان کی اپنی سیاست ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، دہشتگردی کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی کیلئے سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ جب ہماری حکومت آئی تو سیکیورٹی صورتحال خراب تھی، بریفنگ دیں گے کہ جب ہماری حکومت آئی تو صوبے کےحالات کیا تھے، جو اے پی سی میں نہیں آئے گا اس سے پتا چلے گا کہ انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں۔