حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب سے تجاوز( اقتصادی سروے)
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب ریکارڈ ،5 ہزار 783 ارب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر ادا کیا گیا
ملکی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے جبکہبیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 489 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا،، حکومت نے ایک ٹریلین کی حکومتی سیکیورٹیز کی خریداری کی
وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 9 ماہ میں 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گیا۔قومی اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق مارچ کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 76 ہزار 7 ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں ملکی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 489 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔سروے میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جس میں 5 ہزار 783 ارب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر ادا کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ اس مدت میں حکومت نے ایک ٹریلین روپے کی حکومتی سیکیورٹیز کی خریداری کی مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 1۔6 ٹریلین روپے کے شریعہ کمپلائنس سکوک جاری کیے۔اقتصادی سروے کے مطابق اس دورانیے میں مجموعی طور پر 5۔1 ارب ڈالر کی بیرونی معاونت موصول ہوئی، جس میں 2۔8 ارب ڈالر کثیر الجہتی شراکت داروں اور 0۔3 ارب ڈالر دوطرفہ شراکت داروں نے فراہم کیا۔حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 1۔5 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں سے 0۔56 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے۔سروے کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کو 1۔03 ارب ڈالر کی معاونت حاصل ہوئی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے پہلے 9 ماہ میں قرضوں کا حجم ارب روپے مالی سال ارب ڈالر کیا گیا
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
اسلام آباد:مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔