تنخواہوں میں 6یا 10فیصد اضافہ،کابینہ اجلاس سے اہم خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے غور جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے پر بحث ہوئی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تنخواہوں میں 6فیصد اضافے کی تجویز زیربحث آئی،ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کی جانب سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی حمایت کی گئی۔
بنوں کے علاقے کم چشمی میں جرگہ، فتنہ الخوراج گروہوں سے تعلق رکھنے والوں کے حوالے سے اہم فیصلے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔