تنخواہ داروں کے لیے خوشخبری، حکومت نے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ6 سے 12 لاکھ روپے تک کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
جبکہ 22 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کم از کم ٹیکس 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔22 سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ 2025-26.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرنے کی تجویز لاکھ روپے تک کے لیے
پڑھیں:
حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے، حیسکو چیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدراباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے صارفین کے تعاون سے حیسکو کی ریکوری میں مذید 10 فیصد اضافہ اور لائن لاسز میں 3 فیصد کمی خوش أئند ہے جبکہ کوالٹی اف بلنگ میں 8 فیصد اور شکایات میں 14 فیصد بہتری آئی ہے وہ معروف سماجی شخصیت محمدنوید شیخ سے گفتگو کررہے تھے فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و عملہ حیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں تاہم بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ بجلی چوری کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے جس کے خاتمہ کے لئیے علاقہ کی سطح پر کاروائیوں اور صد فیصد ریکوری کی وصولی جاری ہے حیسکو چیف نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنے اور بجلی کی تسلسل سے فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لییے کھلی کچہریاں منعقد کی جارہی ہیں صارفین کے مسائل بروقت حل کئیے جارہے ہیں حیسکو چیف نے کہاکہ صارفین کی سہولت کے لئیے قاسم اباد میں فیسیلٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں حیسکو عملہ صارفین کی خدمت کے لئیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اس موقع پر نوید شیخ نے حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کی کی کاؤشوں کو سہراتے ہوئے کہاکہ آپ قیادت میں حیسکو کی کارکردگی قابل ستائش ہیں ۔