راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی 150 واں ریکارڈ بنانے کے بعد پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئی۔ راش نسیم نے اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا۔
راشد نسیم انفرادی طور پر 126 ریکارڈ بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے حال ہی میں راشد نسیم کے مزید 3 عالمی ریکارڈ منظور کرلیے۔
راشد نسیم نےپہلے ریکارڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر کہنی سے 48 کولڈ ڈرنک کین پھاڑنے کا ریکارڈ بنایا اس سے قبل یہ ریکارڈ 45 کین کا تھا۔
دوسرے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر ایک ہاتھ سے 200 کے مقابلے میں 207 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے اور انڈے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔
تیسرے ریکارڈ میں 40 کے مقابلے میں 44 مضبوط ماربل ٹائیلز کو سر کی ٹکر سے توڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مزکورہ ریکارڈز کی تصدیقی ای میل جاری کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیے۔
راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے جبکہ انگلینڈ چین،اٹلی،ایران،مصر،جرمنی،سربیا اور سوئززلینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکے۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو اب تک پاکستان کے لیے انٹرنیشنل شوز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔
راشد نسیم کے 18 شاگرد عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔ ان کابیٹا،بیٹی،اہلیہ اور والد بھی پاکستان کو عالمی اعزاز دلواچکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی ریکارڈ
پڑھیں:
ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-2-20