مودی حکومت کا تیسرا دور بھی ناکام، ملک کو کمزور اور لاچار بنایا گیا، سنجے راؤت
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مودی حکومت پر ملک کو کمزور اور لاچار بنانے کا الزام لگاتے ہوئے شیو شینا کے مرکزی لیڈر نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے لیکر انفراسٹرکچر تک ہر محاذ پر حکومت ناکام رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سینیئر لیڈر سنجے راوت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو سخت تنقید کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت کی تیسرے مدت کار کے پہلے سال کو ناکام قرار دیا اور خارجہ پالیسی، سیکورٹی اور انفراسٹرکچر پر سنگین سوالات اٹھائے۔ سنجے راوت نے کہا کہ مودی کا تیسرا دور شروع ہو چکا ہے لیکن پہلے سال میں کچھ خاص نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کی نمبر کی سیاست 240 سیٹوں پر پھنس گئی اور ان کے دیگر منصوبے بھی ادھورے رہ گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک کی سمت اور حالت خراب ہوگئی ہے، اس سال 26 خواتین کا سندور اجڑا، لیکن مودی خاموش ہیں۔ سنجے راوت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا گیا، لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے مودی حکومت پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ سنجے راوت نے کہا کہ 70 سالوں میں ملک نے ایسی لاچاری نہیں دیکھی جو مودی کے دور میں دیکھنے کو ملی، ملک چھوٹے چھوٹے ممالک اور کینیڈا کے سامنے گھٹنے ٹیک رہا ہے۔
انہوں نے خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر برباد قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان کو چین، روس، ترکی، آذربائیجان، امریکہ، آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے سپورٹ کیا جبکہ بھارت اس کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ سنجے راوت نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے مطالبہ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا نے پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کے اقدامات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بیرون ملک بھیجے گئے وفود کو سیاسی ایوینٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی مرکزی وزراء اور وفد کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور ان کی رائے لیں گے۔ مودی حکومت پر ملک کو کمزور اور لاچار بنانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے لے کر انفراسٹرکچر تک ہر محاذ پر حکومت ناکام رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خارجہ پالیسی ملک کو کمزور سنجے راوت نے مودی حکومت نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
اسرائیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال بنایا تو نتائج سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی تنظیم حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے مقابلے میں انسانی ڈھال بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس رہنماؤں کو اس اقدام کے بھیانک نتائج کا بخوبی اندازہ ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے ممکنہ اقدام کو ’’انسانی المیہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے ایسے مظالم کم دیکھے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے ورنہ تمام شرطیں ختم تصور ہوں گی۔
ادھر امریکی صدر نے ایک بار پھر قطر کو اپنا قریبی اتحادی قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔