کراچی: ابراہیم حیدری میں ٹینک صفائی، ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹینک کی صفائی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینک میں اترنے والے پانچویں شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 2 بھائیوں کی ٹینک کی صفائی کے دوران حالت غیر ہوگئی تھی، 3 افراد انہیں ٹینک سے نکالنے کےلیے نیچے اترے تھے۔
پڑوسی نے جناح اسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ دو بھائی ٹینک کی صفائی کے لیے اترے تھے، جن کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے شور مچایا۔
پڑوسی نے مزید کہا کہ محلے کے 3 نوجوان دونوں بھائیوں کو نکالنے ٹینک میں اترے تھے، وہ تینوں واپس نہیں آئے پھر علاقہ مکینوں نے پانچوں افراد کو ٹینک سے نکالا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیل کی غزہ پر بمباری، امداد کے منتظر 42 افراد سمیت مزید 71 فلسطینی شہید
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 71 افراد میں امداد کے منتظر 42 فلسطینی بھی شامل ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 59 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 477 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں اور بمباری میں مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 71 افراد میں امداد کے منتظر 42 فلسطینی بھی شامل ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 59 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 477 ہوگئی۔ دوسری جانب غذائی قلت اور بھوک سے شیر خوار بچوں سمیت کئی اور فلسطینی دم توڑ گئے، بھوک کی شدت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 127 ہوگئی جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کی ایک تہائی آبادی کئی روز سے خوراک سے محروم ہے، یو ایس ایڈ کے مطابق حماس کی جانب سے امریکی فنڈ کی فراہم کردہ امداد کی چوری کے شواہد نہیں ملے۔ علاوہ ازیں امریکا ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی تباہ کن بھوک اور تکلیف کو دیکھنا دل توڑ دینے والا کام ہے، غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن کی حکمتِ عملی کامیاب نہیں ہوئی، انہوں نے محصور علاقے میں فوری اور بڑے پیمانے پر امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے سربراہوں نے اسرائیل سے امداد پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جسے اسرائیل نے حسب سابق یکسر نظرانداز کر دیا۔