بجٹ میں معمولی بچت والے گھرانوں کو مگرمچھوں کے آگے ڈالا گیا: سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں معمولی بچت کرنے والے گھرانوں کو بڑے مگر مچھوں کے آگے ڈال دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کیرہنماں عمرایوب،شبلی فراز،شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پچھلیسال تنخواہ دارطبقیپر100فیصد بوجھ بڑھایا گیا تھا، تنخواہ دارطبقیکوملنیوالا ریلیف کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ غریب کومزید غریب کر دے گا، کاربن لیوی،پٹرولیم لیوی کا براہ راست بوجھ غریب آدمی پر پڑے گا، بدقسمتی سے بجٹ ہمیشہ اشرافیہ کے لیے بنایا جاتا ہے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پلاٹس کی خرید و فروخت پر ٹیکس چار فیصد سے کم کر دیا گیا، چھوٹے بچت کرنے والے گھرانوں کو بڑے مگر مچھوں کے آگے ڈال دیا گیا ، ٹیکس کا نام نہیں دیا گیا تاکہ اس کا حصہ صوبوں کو نہ دیا جائے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بجٹ میں غریبوں کا خون چوسا جاتا ہے، تحریک انصاف دورمیں6.

2فیصد پرمعیشت گروتھ کررہی تھی، کسان، کاشت کاروں کو اربوں روپیکا نقصان ہوا، پاکستان میں مسلسل غربت بڑھ رہی ہے، بجٹ میں مراعات یافتہ طبقیکو5کھرب کا ریلیف دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان کرنسی بھی پاکستان سے مضبوط ہوگئی ہے، یہ فارم47کیذریعیاقتدار میں آئے، بجٹ میں شرح نمو کے حوالے سے ہیرا پھیری کی گئی ہے، پچھلے تین سال میں حکومت نے 30 کھرب کے ریکارڈ قرض لیے، قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید ٹیکس لگائے جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیتن یاہو کو بتائیں ‘اب بہت ہو چکا’؛ سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کی ٹرمپ سے اپیل نیتن یاہو کو بتائیں ‘اب بہت ہو چکا’؛ سابق اسرائیلی وزیرِاعظم کی ٹرمپ سے اپیل بجٹ 26-2025 : سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص بجٹ 2025-2026: مالیاتی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد وفاقی حکومت کی دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے: مولانا طارق جمیل کا ردعمل حکومت بڑا فیصلہ ،، ٹیکس ادا نا کرنیوالے گرفتار ہو سکیں گے ،، کیسے ، کیوں اور کون کرے گا ؟تفصیلات سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ والے گھرانوں کو دیا گیا کے آگے

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت