Daily Pakistan:
2026-07-24@08:47:21 GMT

 بجٹ پر بانی پی ٹی آئی نے  کیاکہا۔۔؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

 بجٹ پر بانی پی ٹی آئی نے  کیاکہا۔۔؟

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی نے بجٹ پر کہا ہے کہ دو طبقے پھر پس جائیں گے۔

راولپنڈی میں علیمہ خان نے اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی ہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق علیمہ خان نے کہا کہ’’ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کے پی کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا‘‘۔

 انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کہا ہے کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت ملنی چاہیے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی نے کہا ہے کہ

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل