لاہور سے روس کیلیے ٹرین سروس 22 جون سے شروع ہوگی، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو کے بعد ریلویز کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا، متعدد ٹرینوں اور اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سمیت لاہور سے روس کیلیے 22 جون سے ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نے 31 مئی تک اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جس میں مزید اضافے کیلیے گڈز ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے اسٹیشنز اور کالونیوں کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صاف کیا جا رہا ہے، ریلوے ٹریکس پر پھلدار درخت اور پودے بھی لگائے جائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ازبکستان اور قازقستان کو ریلوے ٹریک سے ملایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول اور ریکوڈک کی کامیابی کیلیے ہمیں ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا اور اسے ترقی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کیلیے جلد ہی فری وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ریلوے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذریعے فوڈ کوالٹی کو بہتر اور مسافروں کیلیے سہولتوں میں اضافہ کرکے ان کا اعتماد بحال کیا جائے گا تاکہ ریلوے آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلویز کے 14 اسکولوں میں 5200 بچے زیر تعلیم ہیں، آئوٹ سورس کرنے سے ریلوے اسکولوں کا بھی معیار تعلیم مزید بہتر ہوگا۔ ریلوے کی ترقی کیلیے بہت سے منصوبے زیر غور ہیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستاں دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہے اور یہ دنیا نے تسلیم کیا۔ دشمن نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا جس کا ہماری فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ پانی ہماری زندگی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔