فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے اختیارات میں مزیداضافہ، جائیداد کی خریدو فروخت کیلیے ٹیکس کی شرط ختم
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
حکومت نے فنانس ایکٹ کے ذریعے ایف بی آر کے اختیارات میں مزید بے پناہ اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانس ایکٹ کے تحت ٹیکس فراڈ کے ساتھ ساتھ ٹیکس فراڈ میں معاونت کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، جس میں معاونت کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے گا۔
فنانس ایکٹ کے مطابق ایف بی آر کو نئے کارگو ٹریکنگ سسٹم کے تحت چینی سمیت دیگر اشیا کی ترسیل اور انکے گوداموں کی مانیٹرنگ کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے فائلرز، نان فائلرز، لیٹ فائلر کی کٹیگریز ختم کردی گئی ہیں جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت کا اختیار سب کو دے دیا گیا ہے۔
پانچ کروڑ روپے سے کم مالیت کی جائیداد کی خریداری پر ساڑھے چار فیصد،پانچ کروڑ سے دس کروڑ روپے تک کی جائیداد کی خریداری پر پانچ فیصد اور دس کروڑ روپے سے زائد کی جائیدار کی خریداری پر ساڑھے پانچ فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
فروخت کیلیے پانچ کروڑ روپے سے کم جائیداد کی فروخت پر ڈیڑھ فیصد، پانچ کروڑ سے دس کروڑ روپے تک کی جائیداد کی فروخت پردو فیصد اور دس کروڑ روپے سے زائد کی جائیدار کی فروخت پر ڈھائی فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فنانس ایکٹ کے کروڑ روپے سے دس کروڑ روپے جائیداد کی پانچ کروڑ
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش اور سیلاب متاثرین کیلیے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فی خاندان 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے اعلان کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی سائرہ افضل تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جلد امدادی چیک متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اس اعلان پر متاثرین نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔