ڈاکٹرآصف محمود امریکی کمیشن براہ مذہبی آزادی کے وائس چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کمیشن براہ بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف )میں پہلی بار پاکستان نژاد وائس چیئر مین کا انتخاب کرلیا گیا۔ ڈاکٹرآصف محمود کا آبائی تعلق کھاریاں سے ہے جبکہ کمیشن کی سربراہی سابق رکن کانگریس وکی ہرٹزلر کو سونپی گئی ہے۔ وائس چیئر مین بننے کے بعد ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ ان کے لیے یہ انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ وہ پہلے پاکستانی، پہلے جنوب ایشیائی اور پہلے مسلمان ہیں جو طاقتور کمیشن میں اس عہدے پر منتخب کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر آصف محمود نے کہاکہ مذہب یا اعتقاد کی آزادی کے لیے کام کرنا ہمیشہ کی طرح آج بھی انتہائی اہم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پینٹاگون نے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارتِ دفاع نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ پینٹاگون کے اہلکاروں نے بتایا کہ میزائلوں کی فراہمی سے امریکی ہتھیاروں کا ذخیرہ متاثر نہیں ہوگا، یوکرین کو امریکی ساختہ ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے صدر کی جانب سے روسی توانائی اور انفراسٹرکچر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی میزائلوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔ ٹوماہاک کروز میزائل تقریباً 1600 کلومیٹرفاصلہ طے کرسکتا ہے اور آبدوز اور جہاز سے آسانی سے داغا جاسکتا ہے۔