پانی کی کمی ،ایری گیشن ہالا کا وارہ بندی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایگزیکیوٹو انجنیئر ہالا ایریگیشن ڈویژن ہالا نے دریائے سندھ میںپانی کی کمی کی وجہ سے وارہ بندی کے پروگرام کا اعلان کیا ہے-تفصیلات کے مطابق روہڑی مین کینال گروپ ون کی جمالی مائنر،زیرپیرمائنربیرانڈی مائنر،کمبداروں مائنر،نیوشیخانی مائنر،لکیسرلنک چینل،کیبرانی مائنراورڈی اوزآرایم سی 807 سے 891 میں 9 جون سے 17 جون 2025 تک پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ نکر ڈسٹری 17 سے 25 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی -روہڑی مین کینال گروپ ٹو میںکم بلیمامائنر،گدالی مائنر،ملداسی مائنر،دہندھومائنر،مٹیاری مائنر،اڈیرولعل مائنر، سلطانپور مائنر اورڈی اوزآر ایم سی693 سے 807 میں 17 سے 25 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ سوئیکندر ڈسٹری 9 جون سے 17 جون 2025 تک پانی کی فراہمی بند رہے گی- شہدادپورسب ڈویژن کی لنڈو ڈسٹری، سرہاڑی مائنر،اوڈیانو ڈسٹری،خطیرو مائنر15 جون سے 23 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی،ہالا ایریگیشن سب ڈویژن واٹرکورسز آف ہالا برانچ ڈیتھکی اور منائی مائنرمیں12 جون سے 20 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ فتح پور ڈسٹری اور سعید آباد ڈسٹری20 میں جون سے 28 جون تک پانی کی فراہمی بند رہے گی-ٹنڈو آدم سب ڈویژن کی شہدادپور ڈسٹری،نندرا مائنر،درھا مائنر، بوبھرمائنر، سونہری مائنر،موریانی مائنر،بہادرمائنر،سٹیاری مائنر، نیو مائنر،جام جانی مائنر،واٹرکورس مشاخ ہوتی ڈسٹری آر ڈی 40 سے 60 تک 18 جون سے 25 جون تک بند رہے گی اور ہدیکی ڈسٹری 22 جون 30 جون تک بند رہے گی-مسو ڈویزن کی جام ڈسٹری،پنومائنر،واٹرکورس زیرو سے 32+ 800 ، سعیدخان ڈسٹری،مسومائنر،میانو مائنر،راہوکی ڈسٹری میں23 جون سے یکم جولائی تک پانی کی فراہمی بند رہے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے شدید گرمی سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے نئی حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔
اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر کے درمیان اس حوالے سے پانچ سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کی صورت میں شہریوں کو فوری طور پر ڈیجیٹل اطلاعات فراہم کی جائیں گی۔
اس منصوبے کے تحت متاثرہ علاقوں میں موجود افراد کو بروقت خبردار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف فوری اقدامات ممکن ہوں گے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ رواں سال اگست میں یو اے ای کا درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تھا، جب کہ مئی اور اپریل کے مہینے بھی غیر معمولی طور پر گرم ریکارڈ کیے گئے تھے۔
یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات میں دوپہر 12:30 سے 3:30 بجے تک کھلی دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔