پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا، زلزلے کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر بھی کے پی کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔