’ٹرمپ سے متعلق اپنی پوسٹ پر افسوس ہے‘، ایلون مسک نے ہار مان لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’مجھے صدر کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی ختم، امریکی صدر کی سخت نتائج کی دھمکی
انہوں نے اس حوالے سے ایک معنی خیز جملہ بھی لکھا ہے کہ ’ گزشتہ ہفتے وہ بہت دور چلے گئے‘۔
I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week.
— Elon Musk (@elonmusk) June 11, 2025
یادر ہے کہ ایلون مسک کا شمار ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی ایلون مسک کو صدارتی مشیر تعینات کیا گیا تھا، تاہم یہ ساتھ زیادہ دن نہیں چل سکا اور ایک ایلون مسک امریکی صدر سے اختلافات کے سبب مشیر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔
اس کے بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے باعث ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی، اور کمپنی کو 152 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا جو اس کی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’دنیا کو ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں چاہییں‘،بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات
ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اوول آفس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنیوں سے سرکاری معاہدے واپس لینے پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے مسک پر الزام عائد کیا کہ وہ بجٹ بل میں الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے لیے دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے پر ناراض ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایلون مجھے برداشت نہیں کر پا رہا تھا، میں نے اسے عہدے سے ہٹا دیا، میں نے اس کا EV مینڈیٹ بھی ختم کر دیا جس سے لوگوں کو وہ گاڑیاں خریدنی پڑ رہی تھیں جو وہ لینا ہی نہیں چاہتے تھے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایلون اور میری دوستی اچھی تھی، لیکن اب شاید ایسا نہ رہے۔
ایلون مسک نے اس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے X (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگر میں نہ ہوتا تو ٹرمپ الیکشن ہار جاتے، ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں قابض ہوتے، اور سینیٹ میں ریپبلکنز کا تناسب 51-49 ہوتا۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک امریکی صدر کے خلاف ہوگئے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بجٹ بل کو ’قابل نفرت‘ قرار دے دیا
مسک نے بجٹ بل کو قابل نفرت گھناؤنا بل قرار دیا اور کہا کہ جو ارکانِ کانگریس اس کے حق میں ووٹ دیں گے، انہیں پرائمری انتخابات میں چیلنج کریں گے۔
این بی سی نیوز کے مطابق، مسک نے بجٹ بل میں سے EV اور سولر انرجی ٹیکس کریڈٹس ختم کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، کیونکہ یہ سہولتیں ٹیسلا کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہیں۔ مجوزہ قانون میں الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان پر سالانہ 250 ڈالر کا نیا ٹیکس بھی شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس ایلون مسک ایلون مسک ٹوئٹ ایلون مسک ہار ڈونلڈ ٹرمپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس ایلون مسک ایلون مسک ٹوئٹ ایلون مسک ہار ڈونلڈ ٹرمپ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ٹیسلا کے ٹرمپ کے
پڑھیں:
ٹرمپ کی غیرملکی طلباء کیلئے محدود مدت کے ویزے کی تجویز پھر سامنے آگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی طلباء کے لیے محدود مدت کے ویزے جاری کرنے کی تجویز دے دی۔
امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) نے اس تجویز کو آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ (OMB) کے جائزے کے لیے پیش کر دیا ہے۔
یہ تجویز ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء میں اپنی پہلی صدارتی مدت کے دوران پیش کی تھی جو کہ اب ان کی دوسری صدارتی مدت کے دوران امیگریشن کے خلاف سخت ترین کارروائی کے آغاز پر دوبارہ سامنے آئی ہے۔
اس تجویز کے مطابق امریکا کی جانب سے غیر ملکی طلباء کو جاری کیے گئے ویزوں کی ایک محدود مدت ہوگی اور وہ مدت ختم ہونے کے بعد طلباء امریکا میں مزید قیام نہیں کر سکیں گے۔
حالیہ قوانین کے تحت F-1 ویزا رکھنے والے بین الاقوامی طلباء اورJ-1 کلچرل ایکسچینج ویزا رکھنے والے غیر ملکی طلباء و میڈیا نمائندوں کو ان کی تعلیم اور ٹریننگ سیشن مکمل ہونے تک امریکا میں رہنے کی اجازت ہوتی ہے۔
اگر ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ نئی تجویز منظور ہو جاتی ہے تو غیر ملکی طلباء کو محدود مدت کے ویزے جاری کیے جائیں گے اور ویزے کی محدود مدت ختم ہونے کے بعد امریکا میں مزید قیام کے لیے طلباء کو متعلقہ حکام کو درخواست دے کر ویزے کی مدت میں توسیع کروانی پڑے گی۔
Post Views: 2