مولانا عبدالواسع نے مائنز اینڈ منرلز بل پر جمعیت کو الزام دینے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں کس طرح کردار ادا کیا، اس پر ہر فورم پر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی سیاست محدودیت کی بجائے اسلام کے جامع اور افاقی نظام پر مبنی ہے۔ ہم انتخابی نشستوں کو سیاست کا ادنیٰ حصہ سمجھتے ہیں اور عوام کی خدمت، اسلامی اقدار کی حفاظت اور ان کی بحالی کے لئے پارلیمانی سیاست کو اختیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہمیں پارلیمنٹ سے روک کر ہمارے موقف سے منحرف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ حقیقت میں ایک خیالی دنیا میں رہتے ہیں۔ یہ افراد اس بات سے بے خبر ہیں کہ ہم کسی بھی وقت پارلیمانی سیاست کو ترک کرکے اپنی نظریاتی اور فکری جدوجہد پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ مولانا عبدالواسع نے دعوی کیا کہ جمعیت علماء اسلام اس وقت بلوچستان کی واحد اکثریتی جماعت ہے اور ہم اپنے اس دعوے کو ہر فورم پر ثابت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت تھی جو صوبے بھر میں کامیاب ہوئی، تاہم جنرل انتخابات میں ہمارے مینڈیٹ کو جس جرات مندی سے چوری کیا گیا، وہ صوبے کے عوام کے لئے ایک تلخ حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ادوار سے مسلسل ہمیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ من پسند افراد کو مناصب پر تعینات کرکے ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے جاتے ہیں۔
 
مولانا عبدالواسع نے مائنز اینڈ منرلز بل پر جمعیت کو الزام دینے والوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں کس طرح کردار ادا کیا، اس پر ہر فورم پر جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ جے یو آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازشیں کر رہے ہیں، وہ دراصل ہماری سیاست سے خائف ہیں۔ قبائل کی زمینوں کی الاٹمنٹ اور ان کے مسائل کے ذمہ دار وہ عناصر ہیں جو آج ہمیں مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں ہر فرد اور عہدیدار کا احتساب ایک سخت اصول کے تحت کیا جاتا ہے اور ہم مائنز اینڈ منرلز بل پر اپنے موقف پر ثابت قدم ہیں۔ مولانا عبدالواسع نے ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پروجیکٹس ہیں جن کی وجہ سے ہماری حکومتوں کو ختم کرنے کی سازش کی گئی اور آج تک ہمیں پارلیمنٹ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ وفاقی حکومت میں مختصر عرصے کے لئے اتحادی کے طور پر جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان کے حقوق کے لئے جو جدوجہد کی، وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ وہ جماعتیں جو اس کا حصہ تھیں، وہ بخوبی جانتی ہیں کہ ہم نے بلوچستان کے حقوق کے لئے کتنی محنت کی۔ مزید براں انہوں نے پی پی ایل معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تاخیر کا شکار ہوا تھا اور اس میں شامل تمام عناصر کو عوام کے سامنے آ کر اپنے کردار کی وضاحت کرنی چاہئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جمعیت علماء اسلام کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کے لئے

پڑھیں:

60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا

یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا جہاں ایک 60 سال سے لاپتہ رہنے والی خاتون آڈری بیکبرگ کو ڈھونڈ نکالا گیا۔

تاہم انہوں نے اپنی شناخت اور مقام راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آڈری بیکبرگ 1962 میں ریڈزبرگ، وسکونسن سے 20 سال کی عمر میں گھر سے نکلی تھیں اور غائب ہو گئیں تھیں۔ 

مبینہ طور پر زبردستی شادی اور گھریلو تشدد کی وجہ سے انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ گھر چھوڑ دیں؛ پولیس میں ان کی ضرب و تشدد کی شکایات درج تھیں۔

جنوری 2025 میں تفتیش کار آئزک ہینسن نے کیس کو دوبارہ کھولا، دستاویزات ڈیجیٹل کیں اور متعلقہ افراد سے انٹرویو کیا۔ انہوں نے Ancestry.com سے حاصل خاندانی ڈیٹا کے ذریعے ممکنہ پتے کی شناخت کی۔

ایک متعلقہ علاقے کے ڈیپٹی کو بھیجا گیا اور خاتون کا پتہ لگا لیا۔ 10 منٹ بعد ہی آڈری نے ہینسن سے 45 منٹ گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنی شناخت کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اب خوش ہیں اور "کوئی پچھتاوا نہیں" 

آڈری نے خود کی پہچان خوشحال زندگی کے لیے پوشیدہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے موجودہ مقام کو راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی اور پولیس نے اسے تسلیم کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • جمعیت علماء اسلام ، بدامنی، ڈاکوراج کے خلاف 31 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان
  • آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کی خصوصی ویڈیو جھلکیاں
  • حریت رہنمائوں کا تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کا اہم اقدام، ترسیلات زر سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
  • بلوچستان میں طاقت کا استعمال بند، پولیس کو اختیارات دیئے جائے، ہدایت الرحمان
  • ملک میں وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے جس کی آج ہمیں ضرورت ہے، سعید غنی
  • 60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا
  • ملک میں اس وقت وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے، جس کی آج ہمیں ضرورت ہے،سعید غنی
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • عمران خان سے پاورآف اٹارنی پر دستخط کی اجازت کیلیے علیمہ خان عدالت پہنچ گئیں