فلسطین میں شہادتیں بڑھ گئیں، اسرائیلی جارحیت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
امداد تقسیم کرنے والے مراکز تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے بیشتر افراد زخمی ہوئے،رپورٹ جاری
مریضوں کی ایک سے دوسرے طبی مرکز میں منتقلی بھی چیلنج بن گئی ،ریڈکراس کی تشویش ،تحفظ کا مطابہ
انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس(آئی سی آر سی)نے انتباہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کا طبی نظام بہت زیادہ کمزور ہوچکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی آر سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے دوران اسپتالوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ طبی نظام پر دبا مسلسل بڑھ رہا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے امدادی مراکز پر حملوں میں فلسطینی شہادتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ریڈ کراس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد نے بتایا کہ وہ امداد تقسیم کرنے والے مراکز تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔ریڈ کراس کی جانب سے جاری بیان میں شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ میں فعال چند طبی مراکز بھی اب خطرے کی زد میں ہیں۔بیان کے مطابق حالیہ دنوں میں مریضوں کی ایک سے دوسرے طبی مرکز میں منتقلی بھی چیلنج بن گئی ہے اور متعدد کیسز میں مریض خصوصی نگہداشت سے محروم رہتے ہیں۔آئی سی آر سی نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مزید ہلاکتیں ہوں گی جبکہ طبی انفرا اسٹرکچر اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں
ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ ریاستوں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر میں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ناگالینڈ کی آزادی کی تحریک دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف عوامی ریلیوں اور مظاہروں میں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ناگالینڈ تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سکیورٹی فورسز کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر تم ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو جو بھی ہو ،ہم اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ، ناگالینڈ اور دیگر کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔