2 کروڑ نوکریاں دینے کا نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2 کروڑ نوکریاں دینے کا نہیں کہہ سکتا۔
میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک کروڑ یا دو کروڑ نوکریاں دے دیں گے، نوکریاں دینے کے شعبے میں نجی شعبے کو لیڈ کرنا ہوگا۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی وجہ بتادی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو اتنا مضبوط ہونا ہوگا کہ وہ ایکسپورٹ کرسکیں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریٹیلرز یا ہول سیلرز سے ٹیکس لگانے کے لیے یہی رہ گیا کہ فوج یا پولیس بھجوادیں۔
انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ کے بارے میں سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یورو بونڈز کی 500 ملین ڈالرز کی پمنٹ کی پہلی قسط اس سال آنی ہے، اس کے لیے ہم تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد اگلے سال مارچ اپریل میں پیمنٹ کےلیے بھی تیار ہیں، اسی سال پوری کوشش ہے کہ پانڈا بونڈز پر بھی کام کرلیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِاعظم کی ایف بی آر کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دینے کی منظوری
وزیرِاعظم کی ایف بی آر کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دینے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے باعث معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، صرف نظام کو ڈیجیٹل بنانا کافی نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے تاکہ نظام مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ خام مال کی تیاری، درآمد، مصنوعات کی تیاری اور آخر میں صارف تک خریداری کے تمام مراحل کو ایک مربوط ڈیجیٹل سسٹم سے جوڑا جائے، یہ نظام اس حد تک مضبوط اور بااعتماد ہونا چاہئے کہ پوری ویلیو چین کی حقیقی وقت میں ڈیجیٹل نگرانی ممکن ہو سکے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس نظام کے تحت جمع شدہ مرکزی ڈیٹا کو قومی سطح پر معاشی پالیسی سازی اور سٹریٹجک فیصلہ سازی میں استعمال کیا جائے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور غیر رسمی معیشت کو دستاویزی بنانے کے بغیر عام آدمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
یہ فیصلے وزیرِاعظم کی زیر صدارت ایف بی آر اصلاحات پر ہونے والے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں کیے گئے، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے ریونیو بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے منسلک کرنے اور ویلیو چین کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے جدید ایکو سسٹم پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی، سرفراز بگٹی عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ایران: دہشتگردوں کا عدالتی کمپاؤنڈ پر دھاوا، ججز کے کمروں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق بھارت کی خطے میں تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار خیبرپختونخوا: سی ٹی ڈی نے بریکوٹ میں فتنہ الخوارج کے 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں، تھائی لینڈ نے اپنے 8سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم