اس بار مسلح ہوکر آئیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس بار تحریک میں مسلح ہوکر آئیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ علی الاعلان کہتے ہیں پچھلی بار ہم نہتے تھے، اب ہم ہتھیار لے کر آئیں گے، ہم نے گولیاں کھائیں، اب اگر ہمیں گولی ماریں گے تو ہم بھی ماریں گے۔
انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا ’آپ میرا یہ والا کلپ کاٹ لو گے، چلا لیا کریں، کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کہتا ہوں ناں۔‘
ہم اس مرتبہ مسلح ہوکر آئیں گے اور سیدھی گولیاں چلائیں گے:علی امین گنڈاپور کی دھمکی
یہ موصوف ایک صوبے کے CM ہیں اور وفاق کو دھمکیاں دے رہے pic.
— Saif Awan (@saifullahawan40) June 11, 2025
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اسلام آباد آتے ہیں تو پورے پنجاب کی پولیس یہاں لے آتے ہیں، اب میں اس پہاڑ سے آؤں، اُس پہاڑ سے آؤں، میں کوئی خندق یا سرنگ کھودوں، یہ میں بتاؤں گا نہیں تاکہ ان کو پتا ہی نہ ہو میں کہاں سے آرہا ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ’میرے مذہب اور آئین نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں اپنا دفاع کروں گا، میرے پیسے سے خریدی ہوئی گولی اگر مجھے ماری جائے گی تو میں حق رکھتا ہوں کہ ایسے بندے کو میں بھی گولی سینے میں ماروں، ہمارے سے سینے میں گولی ہوگی، ان سب کی کمر پرگولی ہوگی۔‘
علیمہ آپا بار بار یہی کہہ رہی تھی کہ خان صاحب نے اسلام آباد آنے کا نہیں بولا
لیکن علی امین گنڈاپور بار بار یہ کہتے رہے کہ اس بار ہم اسلحے کے ساتھ ائیں گے
سرنگیں کھود کر آئیں گے
پہاڑ سے ائیں گے
لیکن ہم ہر صورت ائیں گے
ہمیں علیمہ اپا پہ بھروسہ ہے خان صاحب کی ہدایت علیمہ اپا سے… pic.twitter.com/euoqmTrgtB
— Haider Saeed (@Haidersaeedpti1) June 11, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو بھی شخص دنیا کے کسی بھی کونے میں عمران خان کے لیے آواز اٹھا رہا ہے ہم اس کے ساتھ ہیں، سمندر پار پاکستانی آواز اٹھائیں، آپ کو تو یہ گولیاں بھی نہیں مارسکتے کیوں کہ یہ غلام ہیں ان ملکوں کے، یہ ان کے پاؤں پکڑتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کے لیے کھل کے آواز اٹھائیں، کیوں کہ عمران خان کے لیے آواز اٹھانا اپنی نسل اور پاکستان کے لیے آواز اٹھانا ہے، عمران خان اپنے لیے قربانی نہیں دے رہا، وہ ہماری نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہے۔
اہم ترین
اوورسیز کھل کر احتجاج کریں ہم ان کے ساتھ ہیں، اوورسیز کو تو یہ گولیاں بھی نہیں مار سکتے، اس لیے کھل کر اپنی آواز بلند کریں،
علی امین خان گنڈاپور pic.twitter.com/TgDoYpUrfe
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 11, 2025
انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ادارے جس ایجنڈے پر لگے ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، تمام اداروں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو ختم کرو، یہ نہ ختم کرسکے ہیں نہ ختم کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی فرعونیت ختم ہوگی، پچھلے 77 سال سے جو مافیا بنا ہوا ہے، ملک پر قابض ہے، پاکستان میں حقیقی آزادی ہوگی، عدلیہ آزاد ہوگی، پارلیمان بھی آزاد ہوگی اور پاکستان کے عوام بھی آزاد ہوں گے۔
????تمام اداروں کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے " عمران خان کو ختم کرو پی ٹی آئی کو ختم کرو " لیکن یہ تو ختم نہیں کرسکتے البتہ ہم 78 سال سے قابض مافیا کو ختم کریں گے اور حقیقی آزادی آئے گی " ،
علی امین خان گنڈاپور pic.twitter.com/gfDfCZnxC5
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) June 11, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی آزادی ختم ہوگئی ہے اور عدلیہ مارشل لا لگ گیا ہے، ملک میں بھی مارشل لا ہی لگا ہوا ہے، عدالتوں میں ڈرامہ ہو رہا ہے، جج چھٹی پر چلے جاتے ہیں، ہم کب تک تماشہ دیکھیں۔
26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ پر مارشل لاء لگا دیا گیا اور آزادی ختم کر دی گئی ہے، ملک میں بھی مِنی مارشل ہی لگا ہوا ہے، وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/Co9xE8kdkS
— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) June 11, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد تحریک انصاف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان گولی وزیراعلیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد تحریک انصاف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گولی وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے لیے گے اور کو ختم
پڑھیں:
پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی، جنید اکبر
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔